01 اگست ، 2012
واشنگٹن…امریکا نے پاکستان کے لئے اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر جاری کردیئے ہیں۔امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پرحملے کے بعد پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی لائن بند کئے جانے کے بعد سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر روک لئے تھے۔ آج پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی پر معاہدے پر دستخط کے بعد امریکا نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈکی مد میں روکے گئے 1.1ارب ڈالر جاری کئے گئے ہیں۔پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی مد میں رقم ادا کی جاتی ہے جسے کولیشن سپورٹ فنڈ کہا جاتا ہے۔ایک ارب دس کروڑ ڈالر 2011کے اخراجات کی مد میں جاری کیے گئے۔