01 اگست ، 2012
واشنگٹن…امریکی سینیٹر کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کو خدشہ ہے کہ امریکا اسی طرح افغانستان چھوڑ جائے گا جیسے 80 کی دہائی میں کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان در انداز گروپوں پر انحصار کرتا ہے۔سینیٹر کیری کاکہنا تھا کہ پاکستان نے القاعدہ سے جنگ کے نتیجے میں 38ہزار شہری اور 6ہزار فوجی اور سیکیورٹی اہل کار کھوئے،پاکستان کے ساتھ معاشی محاذ پر کام کر رہے ہیں، کیری لوگر برمن بل بھی اسی لیے لایا گیا۔امریکی سینیٹر کیری نے کہا کہ اِس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان نے نیٹو سپلائی بحال کر دی،القاعدہ پاکستان میں ہے اور ہمیں اب اپنے وسائل کا رخ پاکستان اور یمن کی جانب موڑنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کے بارے میں فکر ہے۔