Time 12 اکتوبر ، 2018
کھیل

کرکٹر حارث رؤف نے کئی غیرملکی کلبز کی توجہ حاصل کر لی

حارث رؤف نے حال ہی میں ابوظہبی میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

لاہور قلندرز پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی کھوج حارث رؤف کی ابوظہبی کپ میں شاندار پرفارمنس نے انہیں دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے ابوظہبی کپ میں شاندار بولنگ کی جس کے بعد دنیا کی کئی بڑی ٹیموں نے ان کو سائن کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

لاہور قلندرز کے سی او اور ثمین رانا نے اس بات کی تصدیق کی کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا نے حارث رؤف کو اس سال ہونے والی ٹی ٹوینٹی لیگ میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی، جب کہ آسٹریلیا سے بھی کلبز نے دلچسپی دکھائی ہے۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ اس سال حارث رؤف کو آسٹریلیا بھیجا جائے گا تاکہ ان کے بولنگ کے ہنر میں مزید نکھار آسکے جس کی وجہ سے فاسٹ بولر جنوبی افریقا کی لیگ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

حارث رؤف 2017 میں لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام میں منتخب ہوئے تھے اور اس سے قبل انہوں نے کسی بھی لیول کی پروفیشنل کرکٹ نہیں کھیلی تھی۔

مزید خبریں :