پاکستان
01 اگست ، 2012

نئے توہین عدالت قانون کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت

نئے توہین عدالت قانون کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت

اسلام آباد… توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ وفاق کے وکیل شکور پراچہ کی طرف سے دلائل دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سماعت کے دوران جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ آئین کی مطابق وفاق کے قانون کاصوبائی جوڈیشل کیڈرپراطلاق نہیں ہوگا، صوبوں اور وفاق کا قانون سازی کا اپنا دائر کار ہے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کیخلاف 1976 ، 2012 کے قوانین کی کئی شقوں میں مماثلت ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا 1976 میں آرٹیکل 204 ، بھارتی دستور کی شق 215 کی مطابق تھا۔کیس کی سماعت جاری ہے اور وفاق کے وکیل کی طرف سے دلائل دئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :