واٹس ایپ کا 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا فیصلہ

واٹس ایپ نے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' کا فیچر گزشتہ برس متعارف کروایا تھا—۔فائل فوٹو

مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کروایا تھا، جس کے ذریعے ابتدا میں صارفین اُن پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے، جو غلطی سے سینڈ ہوگئے ہوں، بعدازاں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا گیا تھا۔

اور اب کمپنی اس فیچر میں ایک بڑی تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔

 اسکرین گریب—۔

ویب بیٹا انفو کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق اب صارفین اپنے میسجز بھیجے جانے کے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز بعد انہیں ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے۔



اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' کا آپشن استعمال کیا ہے، لیکن پیغام وصول کرنے والے کو فون سوئچ آف ہونے یا کسی بھی وجہ سے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر میسج منسوخی کی درخواست نہیں ملی تو وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا۔

دوسری جانب واٹس ایپ آئندہ آنے والے دنوں میں اسٹیکرز اپ ڈیٹ کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے۔

مزید خبریں :