Time 15 اکتوبر ، 2018
کھیل

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے گیارہ کھلاڑی کون ہوں گے؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ فوٹو: فائل

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹم پین کی قیادت میں کھیلنے والی آسڑیلیا کی ٹیم انہی گیارہ کھلاڑیوں کیساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلے گی جس کے ساتھ انہوں نے دبئی ٹیسٹ ڈرا کیا تھا، البتہ پاکستان ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انگلی میں فریکچر ہونے کے سبب امام الحق اب اسکواڈ کے ساتھ نہیں ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ 28سال کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو تجربہ کار محمد حفیظ کے ساتھ اننگز کی شروعات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میر حمزہ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے۔

ٹیم مینیجمنٹ نے دبئی ٹیسٹ میں وکٹ سے محروم رہنے والے وہاب ریاض کو ڈراپ کر کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے دبئی ٹیسٹ میں بلال آصف کو بھی ٹیسٹ ڈیبیو کروایا گیا تھا۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے لئے پاکستان کے گیارہ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زمان، اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان)، بلال آصف، یاسر شاہ، محمد عباس اور میر حمزہ شامل ہیں جب کہ شاداب خان بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔

مزید خبریں :