Time 15 اکتوبر ، 2018
کھیل

وسیم اکرم ابوظہبی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میر حمزہ کے آئیڈیل

کوشش ہو گی کہ ٹیسٹ ڈیبیو پر عمدہ بولنگ کر کے ٹیم کے کام آ سکوں، میر حمزہ۔ فوٹو: جیو نیوز

آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ کے آئیڈیل سابق کپتان قومی ٹیم اور ٹیسٹ فاسٹ بولر وسیم اکرم ہیں۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ 10ستمبر 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، میڑک کرنے کے بعد کراچی کے معروف "پاکستان کرکٹ کلب" سے وابستہ ہوئے، انڈر 17 اور 19کے بعد کراچی کے لئے دسمبر 2012ء میں محمد سمیع کی قیادت میں لاہور شالیمار کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔

56 فرسٹ کلاس میچوں میں 17.74کی اوسط سے 278 وکٹوں کے مالک میر حمزہ کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ان کے آئیڈیل ہیں، خوش قسمتی ہے کہ وہ عظم فاسٹ بولر کیساتھ کیمپ میں اہم معلومات حاصل کر چکے ہیں جسے وہ اب بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال کریں گے۔

دبئی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میر حمزہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کو ابوظہبی میں ڈیبیو کروانا مقصود تھا، اہم بات یہ ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے پانچوں دن باہر بیٹھ کر میں بہت سیکھا اور کوشش ہو گی کہ ٹیسٹ ڈیبیو پر آسڑیلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کر کے ٹیم کے کام آسکوں۔

آسڑیلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے حوالے سے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ اسٹارک دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں، ان کی ٹیم کے خلاف بولنگ کرنا ایک اچھا احساس ہو گا۔

بائیں ہاتھ کے تیز بولر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکڑ بننے کی خوشی سب سے پہلے والدہ کو فون پر بتا کر مکمل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں ڈیبیو حوصلہ افزائی کی بات ہے، میں نے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے، کوئٹہ گلیڈئیڑز میں بھی وہ میرے کپتان ہیں، یہ میرے لیے ایک مثبت بات ہے۔

مزید خبریں :