01 اگست ، 2012
اسلام آباد… اے جی پی آر ملازمین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہڑتال ختم کرنے کا اقدام رمضان کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو عید پر تنخواہیں روک لی جائیں گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج سے وفاق اور صوبوں میں تنخواہیں جاری کرنے کا عمل شروع کر دیں گے ۔ واضح رہے کہ اے جی پی آر کے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ کیا جائے اور لاہور میں قتل ہونے والے اے جی پی آر ملازم بخش الہٰی کے قاتل گرفتار کیے جائیں۔