کھیل
01 اگست ، 2012

اولمپکس ہاکی:آسٹریلیا کی اسپین کیخلاف 5-0 سے کامیابی

اولمپکس ہاکی:آسٹریلیا کی اسپین کیخلاف 5-0 سے کامیابی

لندن…اولمپکس ہاکی میں گروپ اے کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے اسپین کو صفر کے مقابلے میں 5گول سے شکست دیدی۔ ایونٹ میں یہ آسٹریلیا کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں 3 اور دوسرے ہاف میں 2 گول اسکور کیے۔ اسپین کا پاکستان کے خلاف پہلا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔آج گروپ اے کے دیگر میچز میں برطانیہ کا مقابلہ جنوبی افریقا جبکہ پاکستان کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا جبکہ گروپ بی کے میچز میں بیلجیئم کا مقابلہ ہالینڈ، بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈاور جنوبی کوریا، جرمنی مدمقابل ہوں گے۔

مزید خبریں :