Time 20 اکتوبر ، 2018
کھیل

احمد شہزاد اب میرے آئیڈیل نہیں: صاحبزادہ فرحان

— صاحبزادہ فرحان

آسڑیلیا کے خلاف ٹی 20ٹیم میں شامل اوپننگ بیٹسمین صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کرکٹ شروع کی تو احمد شہزاد ان کے فیورٹ کھلاڑی تھے،لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے چارسدہ کے 22سالہ صاحبزادہ فرحان اب جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کو اپنا آئیڈیل کرکٹ مانتے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان پاکستان سوپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہیں اور دوسری مرتبہ قومی ٹیم میں انہیں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جولائی میں انہوں نے زمبابوے کے شہر ہرارے میں تین ملکی ٹی 20ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسڑیلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا تھا اور پہلی ہی گیند پر اسٹمپ ہو گئے تھے۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے لمبی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور سلیکٹرز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے قومی اسکواڈ میں انہیں جگہ دی۔

مزید خبریں :