Time 26 اکتوبر ، 2018
کھیل

قائد اعظم ون ڈے کپ میں سب سے اچھی پرفارمنس کس کھلاڑی کی؟

— فائل فوٹو

پاکستان کے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ ہفتہ 27 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ کے گروپ مقابلوں کے بعد ٹاپ 5 بلے بازوں میں فاٹا کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز خوش دل شاہ 77.16 کی اوسط سے 7 میچوں میں 3 سنچریوں کی مدد سے 463 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں۔

البتہ بد قسمتی سے وہ ناک آؤٹ مرحلے میں ایکشن میں نہیں ہوں گے کیوں کہ ان کی ٹیم پہلے مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔

 بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر راولپنڈی کے دائیں ہاتھ کے اوپنر مختار احمد ہیں جنہوں نے 7 میچوں میں 62 کی اوسط سے 2 سینچریوں کے ساتھ 434 رنز بنائے ہیں۔

نیشنل بینک کے رمیز راجا جونیئر 430 رنز بنا کر تیسرے، راولپنڈی کے زیشان ملک 4 میچوں میں 3 سینچریوں کے ساتھ 416 رنز بنا کر چوتھے، اور واپڈا کے کپتان سلمان بٹ 7میچوں میں 82.40 کی اوسط سے 412 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی فہرست میں بائیں ہاتھ کے اسپنر قیصر اشرف 5 میچوں میں 14.06 کی اوسط سے 16 وکٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان ٹیلی وژن کے لیگ اسپنر محمد عرفان نے بھی 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

 تیسرے نمبر پر نیشنل بینک کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر غلام مدثر ہیں جنہوں نے 7میچوں میں 19.13کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

چوتھا نمبر سوئی سدرن گیس کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کاشف بھٹی ہیں جنہوں نے 5 میچوں میں 11.42 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بولرز میں پانچواں نمبر سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے ریسرچ لیبارٹریز کے 32 سالہ اسپنر نعمان علی خان کا ہے جنہوں نے 16.57 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

مزید خبریں :