پاکستان
01 اگست ، 2012

لاہور :بادامی باغ فروٹ منڈی میں دو دھماکے،تین افراد زخمی،پولیس

لاہور :بادامی باغ فروٹ منڈی میں دو دھماکے،تین افراد زخمی،پولیس

لاہور…لاہور کے بادامی باغ فروٹ منڈی سے دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دو دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں،دھماکے فروٹ منڈی کے گیٹ اور ایک پارکنگ میں ہوا،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بم ایک ریڑھی کے نیچے نصب تھا۔زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ جائے دھماکوں پر پولیس اور امدادی اداروں نے ریسکیوکارروائی شروع کردی ہے۔دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔جبکہ مساجد ،امام بارگاہوں اور تراویح کے مقامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :