01 اگست ، 2012
کراچی…ایم وی البیڈو پر یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کو رہا کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق رہا کرائے گئے پاکستانیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔واضح رہے کہ صومالی قزاقوں نے ایم وی البیڈوکے عملے کونومبر2010میں یرغمال بنایا تھا۔