02 اگست ، 2012
لندن…پاکستان ہاکی ٹیم نے یہاں اولمپک ہاکی کے ایک اہم میچ میں ارجنٹینا کو 2-0سے شکست دیکر نہ صرف شاندار کامیابی حاصل کی بلکہ اہم پوائنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور سہیل عباس نے کیے۔اور یہ دونوں گول پینالٹی کورنر پر اسکور ہوئے اور دونوں ہاف میں ایک ایک گول اسکور کیے۔آج پاکستان کے پلیئر کافی جارحانہ انداز میں کھیلے اور جنوبی امریکی ٹیم کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ہی نہ دیا۔اب پاکستان ٹیم جمعہ کو میزبا ن برطانیہ سے مقابلہ کریگی۔