02 نومبر ، 2018
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم بدستور پہلے جب کہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پانچ پوائنٹس کے فرق سے بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ 112پوائنٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جس کے ریٹنگ پوائنٹ 101 ہیں۔
ون ڈے کرکٹ کی ورلڈ چیمپئن آسڑیلیا کا پانچواں نمبر ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز ای این مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم نے تین ایک سے جیتی جب کہ دوسری جانب ہوم گراونڈ پر بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں میں بھارتی کپتان ورات کوہلی نے 151کی بھاری اوسط کے ساتھ تین سینچریوں کی مدد سے 453رنز بنائے۔
آئی سی سی کی بیٹس مینوں کی درجہ بندی میں کوہلی 899پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولرز رینکنگ میں بھی بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بولر حسن علی دسویں نمبر پر ہیں۔