Time 03 نومبر ، 2018
پاکستان

لاہورہائیکورٹ: شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر

درخواست میں شہباز شریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر ضمانت کی استدعا کی گئی ہے: فائل فوٹو

لاہور: شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کردی گئی۔

اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، نیب اور شہبازشریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا، عدالت کا یہ فیصلہ غیر قانونی ہے، جب کسی کے خلاف تحقیقات چل رہی ہوں تو اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے کہا ہےکہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا خلاف آئین ہے لہٰذا عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور درخواست منظور کرتے ہوئے گرفتاری کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کرے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

مزید خبریں :