Time 03 نومبر ، 2018
کھیل

قائد اعظم ون ڈے کپ 2018ء کے دوسرے سیمی فائنل میں حبیب بینک کی فتح

لاہور: حبیب بینک نے پاکستان ٹیلی وژن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر قائداعظم ون ڈے کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائد اعظم ون ڈے کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں حبیب بینک کے کپتان عمر گل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹیسٹ اوپنر امام الحق اور کوارٹر فائنل میں سوئی سدرن گیس کے خلاف سینچری بنانے والے وکٹ کیپر جمال انور نے بینک کی ٹیم کو 148رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

امام الحق 93گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85اور جمال انور 111گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کیساتھ 88رنز بنا کر آوٹ ہو ئے۔ 

ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہو ئے 4چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ 39رنز بنائے۔

مقرر 50اوورز میں حبیب بینک نے 8وکٹ پر 321رنز بنائے۔

پی ٹی وی کی جانب سے تابش خان ،اظہر اللہ اور محمد عرفان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

322رنز کے ہدف کے تعاقب میں علی عمران اور نہال منصور نے اپنی ٹیم کو 17.5اوورز میں 130رنز کا برق رفتار آغاز فراہم کیا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 20سال کے دائیں ہاتھ کے علی عمران نے عمدگی سے کھیلتے ہوئے 65گیندوں پر 14چوکوں اور 3چھکوں کے ساتھ 102 رنز بنائے محمد وقاص نے 43 اور ٹیسٹ آل راونڈر عبدالرزاق 41 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

پی ٹی وی کی پوری ٹیم 50ویں اوور کی چوتھی گیند پر 314رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، اور حبیب بینک نے سیمی فائنل دل چسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے جیت لیا۔ 

فاتح ٹیم خرم شہزاد اور حماد بٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اب اتوار 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واپڈا کا مقابلہ قائد اعظم کپ 2018ء کے فائنل میں حبیب بینک سے ہوگا۔ 

ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر ے گا۔

مزید خبریں :