پاکستان
Time 13 نومبر ، 2018

وزیر خارجہ کو کینیڈین ہم منصب کا فون، آسیہ بی بی کے معاملے پر گفتگو

پاکستانی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز ہوا: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ان کے کینیڈین ہم منصب نے ٹیلی فون کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز ہوا جس میں آسیہ بی بی کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی مثبت تقریر کو بھی سراہا۔

ترجمان کے مطابق کینیڈین ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔



مزید خبریں :