25 نومبر ، 2018
انٹیگوا: آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں کے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اینٹیگا میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری انگلش ٹیم 19.4 اوورز کی بیٹنگ میں 105رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ڈینیل ویٹ کے 43 اور نائٹ کے 25 رنز کے علاوہ کوئی انگلش خاتون ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکیں جب کہ آسٹریلیا کی دائیں ہاتھ کی اسپنر گارڈنر نے 22 رنز کے بدلے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف 16 ویں اوور کی پہلی گیند پر 2 وکٹ کھو کر پورا کر لیا اور فائنل 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
آسٹریلوی کھلاڑی گارڈنر نے ناقابل شکست 33 رنز بنا کر آل راؤنڈ پرفارمنس پر فائنل کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔
آسٹریلوی وویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
یاد رہے 9 نومبر کو آئی سی وویمنز ورلڈ ٹی 20 کا آغاز ہوا تھا، دس ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم گروپ ’بی‘ میں واحد میچ آئرلینڈ کے خلاف جیتنے میں کامیاب رہی۔
دوسری جانب میگ لیننگ کی قیادت میں چیمپئین بننے والی ٹیم آسڑیلیا کو ٹورنامنٹ میں واحد شکست گروپ میچ میں بھارت کے خلاف 48 رنز سے ہوئی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آسڑیلیا کی وکٹ کیپر کھلاڑی ایلیسا ہیلی آسڑیلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں۔