دنیا
03 اگست ، 2012

بھارت، آسام میں سیلاب سے زندگی درہم برہم ہوگئی

بھارت، آسام میں سیلاب سے زندگی درہم برہم ہوگئی

گوہاٹی… بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے لوگوں کی زندگی درہم برہم ہو گئی۔ایشیا کے سب سے بڑے دریابرہم پترا سے پانی کناروں سے باہر آگیا۔ بھارت کی ریاست آسام میں سیلاب سے جزیرہ مجولی میں رہنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ آنے جانے میں کافی مشکلات ہیں۔ علاقے لوگوں کا عام پیشہ کاشتکاری ہے اور سیلاب سے فصلیں تباہی کا شکار ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقے میں بیماریا ں پھیل رہی ہیں۔ لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت مسئلہ حل کر نے کے لیے اقدامات نہیں کر رہی۔

مزید خبریں :