کھیل
Time 07 دسمبر ، 2018

پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کے ٹینڈرز ایک بار پھر التوا کا شکار

کرکٹ کے حلقے بڈنگ کے عمل کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کے ٹینڈرز کے لیے ڈیڈ لائن تیسری مرتبہ تبدیل کی دی گئی۔

پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کے ٹینڈرز کے لیے پہلے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی، اسے تبدیل کر کے 30 نومبر کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی حکام کی جانب سے میڈیا رائٹس کے ٹینڈرز کے لیے دوسری بار تاریخ 30 نومبر سے 7 دسمبر کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک بار پھر ٹینڈرز کے لیے تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے اور اب نئی تاریخ 14 دسمبر کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی جا رہی لیکن کرکٹ کے حلقے بڈنگ کے عمل کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے پُر اسرار طور پر بار بار تاریخیں تبدیل کی جا رہی ہیں، میڈیا رائٹس کی بڈنگ میں کسی ایک گروپ کو نوازنے کے خدشے کی بازگشت بھی سنی جا رہی ہے۔ 

مزید خبریں :