پاکستان

نواز شریف کی شہبازشریف سے منسٹرانکلیو سب جیل میں ملاقات

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں منسٹر انکلیو میں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جو دو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد آئندہ کا کیا لائحہ عمل ہوگا، کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا شہباز شریف سے ملاقات کے بعد دیکھتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے بعد ان دنوں راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ 

مزید خبریں :