Time 13 دسمبر ، 2018
کھیل

سابق ویمن کرکٹر شرمین خان لاہور میں انتقال کرگئیں

شرمین خان نے 2 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی—۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان 46 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔

شرمین خان کی بہن شائزہ خان کے مطابق ان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا، وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آئی تھیں۔

شرمین خان اور ان کی بہن شائزہ خان نے ویمن کرکٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا—۔فائل فوٹو

شرمین خان اور شائزہ خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شرمین خان نے 2 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔


مزید خبریں :