پاکستان
04 اگست ، 2012

ملتان،آتش بازی کے گودام میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد6ہو گئی

ملتان،آتش بازی کے گودام میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد6ہو گئی

ملتان …ملتان میں حسین آگاہی چوک کے قریب آتش بازی کے گودام میں تباہ ہونے والی عمارت سے دو مزید لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد6ہو گئی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہیں۔ دھماکا حسین آگاہی چوک کے قریب کپ بازار کبوتر منڈی میں آج صبح ایک مکان میں ہواجہاں آتش بازی کا سامان رکھا ہوا تھا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب ہی موجود تین منزلہ عمارت گر گئی اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ سی پی او عامر ذوالفقار کے مطابق جس عمارت میں دھماکا ہوا اس کی مالک پروین بی بی اور اس کے شوہر کے خلاف آتش بازی کا سامان رکھنے کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔ ناقص سیکیورٹی پر ایس ایچ او تھانہ کپ کو معطل اور ڈی ایس پی حرم گیٹ صادق مہدی کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔دھماکے کے بعد عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تا حال جاری ہیں۔

مزید خبریں :