ری یونین کانسرٹ: 13 سال بعد جنون نے مداحوں میں پھر سے جنون پیدا کر دیا


تیرہ سال بعد، پاکستان کا باغی بینڈ ’’جنون " پھر ایک ہوگیااور اس نے اپنے ری یونین کنسرٹ کے ذریعے مداحوں میں جنون پیدا کر دیا۔

جیو اور سوپر کے تعاون سے گلوکار علی عظمت، گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن پر مشتمل بینڈ ’جنون‘ کی 13 برس بعدکراچی کی معین خان اکیڈمی میں ری یونیون کارنسرٹ کے ذریعے واپسی ہوئی۔

ری یونین کنسرٹ میں ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں جنون بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

جنون نے سوادوگھنٹےجاری کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی اور اپنے یادگار20گیت گاکرمداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔

کانسرٹ میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ جنون نے نے ان ذہنوں میں ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔

اس موقع پر جنون نے سب کو کرسمس اور قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مبارک باد بھی دی۔

کانسرٹ سے قبل گٹارسٹ سلمان احمد کا کہنا تھا ہے کہ جہاں ایک جانب 'جنون' کی واپسی ہو رہی ہے۔ وہیں جیو نے پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ سب سے منفرد ہے۔

 گٹارسٹ برائن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال بعد مداحوں میں دوبارہ جا رہا ہوں، اس حوالے سے بھرپور تیاریاں کی ہیں اور امید ہے کہ کراچی کے نوجوان ماضی کی طرح بھرپور انجوائے کریں گے۔

اس کانسرٹ کی تھیم 'سوپر ہے پاکستان کا جنون' رکھی گئی ہے، جہاں مداح ایک بار پھر لہو گرمانے والے جنون بینڈ کے نغمے اور گیت انجوائے کریں گے۔

واضح رہے کہ جنون بینڈ 25 سال پہلے موسیقی کے افق پر اُبھرا اور صوفی راک اسٹائل کی بدولت دیکھتے ہی دیکھتے برصغیر کے کروڑوں دِلوں کی دھڑکن بن گیا تھا۔

پھر 13 برس قبل علی عظمت اور سلمان احمد کے مبینہ اختلافات کی وجہ سے یہ عالمی شہرت یافتہ بینڈ بکھر گیا لیکن مداحوں کے بے حد اصرار پر بکھرے ہوئے تین ستارے آج پھر سے یکجا ہونے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :