04 اگست ، 2012
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلہ پر فوری عملی قدم نہ اٹھایا گیا تو سب پچھتائیں گے، محب وطن ناراض بلوچوں سے سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں، زبانی جمع خرچ سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔اسلام آباد میں بلوچستان کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ لوڈ شیڈنگ سمیت تمام مسائل سے بڑا اور سنگین ہے ، پاکستان کی بات کرنیوالوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ہر روز اجلاس بلا کر تقریریں کرنے اور زبانی جمع خرچ سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، ان کیمرہ اجلاس یا کمیٹیاں بلوچستان کے مسئلہ کا حل نہیں ہے۔