05 اگست ، 2012
وہاڑی… وہاڑی میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ وہاڑی میں ملتان روڈ پر اڈہ غلام حسین کے نزدیک پیش آیا۔ جہاں تھانہ نترو پولیس کا ایک سب انسپکٹر واجد زبیر ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اپنی کار میں گھر جارہا تھا۔تیز رفتاری کے باعث اس کی کار سڑک کنارے کھڑی ایک کوسٹر سے جاٹکرا ئی۔حادثے میں کوسٹر کا کنڈیکٹر اور سب انسپکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔