پاکستان
05 اگست ، 2012

کراچی:بجلی کا بریک ڈوٴان ،تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ

کراچی:بجلی کا بریک ڈوٴان ،تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ

کراچی… کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بریک ڈوٴان کے باعث تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کرکے کام پر طلب کرلیا ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق شہر میں بجلی کے بریک ڈوٴان کے بعد کے ای ایس سی کے مرکزی کنٹرول روم میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام عملے کو ہنگامی صورتحال سے نٹمنے کے لیے طلب کیا گیا ہیاورتمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کرکے فوراً ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کے سسٹم کو نمی کے باعث شدید متاثر ہوا ہیاور نمی کے باعث ٹرپ ہوئی ٹرانسمیشن لائن کی بحالی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کے ای ایس سی رمضان المبارک میں بجلی کے اس تعطل سے ہونے والی تکلیف پر صارفین سے معذرت خواہ ہے اور تمام ٹیم مسلسل بجلی کی بحالی میں مصروف ہے۔ لائنز کی بار بار ٹریپنگ کی بڑی وجہ ٹرانسمیشن لائن پر نمی کی موجودگی ہے۔

مزید خبریں :