05 اگست ، 2012
لاہور… لاہور کو اتوار کی صبح تین گھنٹے مسلسل بارش نے جل تھل کردیا اور معروف سڑکیں بھی ایک ایک فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔بارش کا سلسلہ سحری کے اختتام کے وقت صبح چار بجے شروع ہوا اور بغیر وقفے کے تین گھنٹے جاری رہا۔ 44 ملی میٹر بارش نے سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کردیا۔ واسا کے عملے کے باوجود پانی اترنے میں گھنٹوں لگے جیل روڈ مال روڈ فیروز پور روڈ اور ڈیوس روڈ بھی پانی میں ڈوب گئیں جس سے گزرنے والوں کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑا۔ نشیبی علاقے مزید پانی میں گھر گئے کیونکہ ہفتے کی شام ہونے والی بارش کا پانی ابھی اترا نہیں تھا۔ اب تک 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو اس سیزن کی سب سے تیز بارش ہے۔