05 اگست ، 2012
پشاور… پشاور میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔پشاورکے شہری علاقوں میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں 16سے 18 گھنٹے تک بجلی کی ترسیل منقطع رہتی ہے۔دوسری جانب بجلی کی کم وولٹیج سے برقی آلات بھی ناکارہ ہورہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر میں مظاہروں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔