پاکستان
Time 11 جنوری ، 2019

’مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنایا جائے‘

 ن لیگ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے: فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کہا ہے کہ مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کے لیے شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی ہمشیرہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اصل میں علیمہ خانم عمران خان کی بے نامی دار ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ ذرائع کا سراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنائیں، وہ بھی اپنی مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کیلئے۔

فواد چوہدری نے عمران خان کی بہن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور تمام جائیداد انھوں نے خود ڈیکلئر کیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کی ترجمان کے جواب میں مزید لکھا کہ آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔


مزید خبریں :