پاکستان
Time 17 جنوری ، 2019

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد مشتاق زخمی ہوا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :