06 اگست ، 2012
ملواکی…امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں اتوار کی صبح ایک سفید فام شخص نے سکھوں کے ایک گوردوارے میں فائرنگ میں کردی جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوگئے ، جیونیوز کے رپورٹر واجد علی سید کے مطابق اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں کسی دوسرے حملہ آور کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔پولیس اور مقامی انتظامیہ فائرنگ کے اس واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔اس سے قبل عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ فائرنگ سے پہلے ملزم کے پاس دو گن دیکھی گئی تھی۔