دنیا
06 اگست ، 2012

چین میں طوفانوں نے تباہی مچادی، ہزاروں گھر تباہ، لاکھوں افراد متاثر

چین میں طوفانوں نے تباہی مچادی، ہزاروں گھر تباہ، لاکھوں افراد متاثر

بیجنگ … چین میں آنے والے 2طوفانوں ساوٴلا اور ڈیمرے نے ملک کے 7 صوبوں میں تباہی پھیلادی، خاص طور پر ساحلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے ساحلی علاقوں میں اس سال آنے والے نویں طوفان ساوٴلا کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ 13لاکھ افراد کو گھر چھوڑنا پڑا۔ ملک کے شمالی مشرقی علاقے میں طوفان ڈیمرے نے بھی تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں اس سال آنے والا یہ دسواں طون تھا، جس سے 10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ طوفان سے 10 ہزار سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 17 ہزار سے زیادہ کو نقصان پہنچا۔ ان علاقوں میں 83 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور 13 ہزار ہیکٹر پر فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

مزید خبریں :