Can't connect right now! retry

پاکستان
12 فروری ، 2019

'عمران خان اب کنٹینرپرنہیں وزیراعظم کی کرسی پربیٹھے ہیں تقریر تو بدل لیں'

عمران خان آج تقریر میں سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر کم از کم معافی مانگتے، ترجمان — فوٹو:فائل 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اب کنٹینر پر نہیں وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں، اپنی تقریر تو بدل لیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے این آر او ون علیمہ باجی کو اور این آر او ٹو پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکوؤں اور چوروں کو دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام سے معافی مانگتے کہ غریبوں کی چھتیں چھینیں اور بنی گالہ کا محل ریگلولرائز کروایا، وہ عوام سے معافی مانگتے کہ 6 فیصد ملکی گروتھ ریٹ کو نااہلی سے 4 فیصد پر لے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان عوام سے معافی مانگتے کہ نئے پاکستان میں لوگوں کو چھ ماہ میں غربت میں دھکیل دیا ہے اور 300 ارب روپے منی لانڈرنگ کا جھوٹ بولا تھا۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎آپ کو کتنی دفعہ یاد کرایا جائے کہ آپ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں،کنٹینر پر نہیں، اس لیے اپنی تقریر تو بدل لیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تقریر میں سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر کم از کم معافی مانگتے اور عوام سے معافی مانگتے کہ میں نے جو خواب دکھائے تھے اور قوم سے وعدے کئے تھے انہیں پورا نہیں کر سکا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کی ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM