دنیا
Time 21 فروری ، 2019

پاکستان کوئی مذاق نہیں نیوکلیئر طاقت ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس برس پڑے

مرکنڈے کاٹجو اس سے قبل ہندو مذہب سے بھی اختلاف کر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پلوامہ واقعے پر مودی سرکار کی گیڈر بھبکیوں پر بھارتی سپریم کورٹ کے  سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو اپنی حکومت پر برس پڑے۔

14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے حملے میں 44 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو گیڈر بھپکیاں دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی حکام نے بغیر تحقیقات کے ہی پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جب کہ پاکستان کے وزیراعظم نے اس حوالے سے بھارت کو تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلئیر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔

جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ پاکستانی فوج تیار ہے اور کشمیریوں کی اکثریت ہتھیار اٹھانے والوں کی حامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کو مار کر بھارت پُرامن کشمیریوں کو بھی تشدد پر اکسائے گا۔

سابق بھارتی جج نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کراس تو کرے، پاکستان کی جانب سے بھی زبردست ردعمل آئے گا۔

خیال رہے کہ مرکنڈے کاٹجو اس سے قبل ہندو مذہب سے اختلاف بھی کر چکے ہیں اور ایک پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کوئی جانور کس طرح سے انسان کی ماں ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :