پاکستان
07 اگست ، 2012

غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار صدر زرداری ہیں،شہباز شریف

غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار صدر زرداری ہیں،شہباز شریف

ملتان… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چارسال میں پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔لوڈشیڈنگ نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ملتان اسپورٹس گراوٴنڈ میں قائم کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں منصفانہ لوڈشیڈنگ ہونی چاہئے، پنجاب کو غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے ذمہ دارصدر زرداری ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر بیان دینا آسان ہے۔قربانی کا جذبہ اشرافیہ میں ہونا چاہییے ،عام آدمی تو پہلے قربانیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بدیانتی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر اور برآمدات و زراعت کو بے پناہ نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا اگر پنجاب اپنی جیب سے 11 ارب روپے نہ ڈالتا۔ ذوالفقار کھوسہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پارٹی دیکھ رہی ہے۔

مزید خبریں :