پاکستان
Time 27 فروری ، 2019

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سفارش

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل 

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 44 پیسے تک اضافے کی سفارش کر دی۔ 

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 71 پیسے اور ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 44 پیسے اضافے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :