دنیا
Time 03 مارچ ، 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

— فوٹو:فائل 

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے بابا گنڈ میں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 60 گھنٹوں سے زائد وقت سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

قابض بھارتی فوج نے ہندواڑہ میں محاصرے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ کئی مکانات تباہ کردیئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہند واڑہ میں ساٹھ گھنٹے سے جاری محاصرے کے دوران حملوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے 6 اضلاع میں چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی کے 3 معروف رہنماؤں کو گرفتار اور ایک درجن کے قریب عمارتوں کو سیل کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :