Time 17 مارچ ، 2019
پاکستان

پی ایس ایل فائنل کون کون سی نامور شخصیات نے دیکھا

— فوٹو: پی پی آئی 

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی اور شوبز سے وابستہ نامور شخصیات گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

آرمی چیف بھی میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں — فوٹو: پی پی آئی 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری اسٹیڈیم میں موجود — فوٹو: پی پی آئی  

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ 

— فوٹو: عاطف خان

اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، خیبرپختونخوا کے وزراء عاطف خان اور شوکت یوسفزئی اور وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار بھی نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

— فوٹو: پی ایس ایل 

پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں 23 مارچ کا مکمل تھیم سونگ بھی پیش کیا گیا جس پر گلوکار ساحر علی بگہ نے پرفارم کیا۔

فنکاروں کی پرفارمنس کا منظر — فوٹو: پی ایس ایل 

اس کے علاوہ اداکار فواد خان، آئمہ بیگ، ذوہیب حسن اور دیگر نے بھی پرفارم کیا۔

مزید خبریں :