کھیل
08 اگست ، 2012

لندن اولمپکس میں چین کی34 طلائی تمغوں کے ساتھ سبقت برقرار

لندن اولمپکس میں چین کی34 طلائی تمغوں کے ساتھ سبقت برقرار

لندن …لندن اولمپکس میں چین کے طلائی تمغوں کی تعداد 34 ہو گئی،وہ بدستور پہلے نمبر پر ہے،لندن اولمپکس میں چین کی اجارہ داری اب بھی قائم ہے،مقابلوں کے دسویں روز اس کے ایتھلیٹس نے مزید تین گولڈ میڈلز جیت لیے،جس کے بعد چین کے تمغوں کی تعداد 73ہو گئی،جس میں 34 گولڈ میڈلز بھی شامل ہیں امریکا کی دوسری پوزیشن ہے جس نے 30 گولڈ سمیت 70 میڈلز جیتے ہیں،برطانیہ 22 گولڈ سمیت 48 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،جنوبی کوریا کیگولڈ میڈلز کی تعداد12 اور اس کی پوزیشن چوتھی ہے،روس نے بھی دس طلائی تمغے جیت کرپانچویں پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے،فرانس نے آٹھ ،اٹلی نے سات ،جرمنی اور قازغستان نے چھ ،چھ جبکہ نیدر لینڈ نے پانچ گولڈ میڈلز جیتے ہیں ۔

مزید خبریں :