پولیو سے معذور ملیحہ اور نوید کی محبت شادی میں بدل گئی

دولہا نوید میٹرک کر کے ایک کریانہ اسٹور چلا کر معاشی طور پر مستحکم ہو چکے ہیں۔ اسکرین گریب 

مشکلات کا سامنا کرنے والے کچھ لوگ پوری دلیری سے ان کا سامنا کرتے ہیں اور خود بھی جیتے ہیں اور دوسروں کو جینے کی راہ بھی دکھاتے ہیں۔

ایسی ہی دلیری دکھائی ہے پولیو سے زندگی بھر کے لیے چلنے پھرنے سے معذور ہونے والے ملیحہ اور نوید نے۔ ان دونوں نے مشکلات کے باوجود زندگی کا سامنا کیا اور اسی دوران محبت کی ڈور میں بندھ کر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ 

28 سالہ  ملیحہ اور 35 سالہ محمد نوید دونوں ہی ایک سال کی عمر سے قبل ہی پولیو کے حملے میں عمر بھر کے لیے معذور ہو گئے تھے۔ ملیحہ اور نوید دونوں نے اپنی اپنی زندگیوں میں جسمانی مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔

زندگی میں حوصلہ دکھاتے ہوئے ملیحہ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرکے سرکاری ملازمت کر رہی ہیں جب کہ  نوید میٹرک کرکے ایک کریانہ اسٹور چلا کر معاشی طور پر مستحکم ہو چکے ہیں۔

ملیحہ اور نوید کی ملاقات معذور افراد کے ایک ادارے میں ہوئی اور وہ ایک ملاقات دونوں کے عمر بھر ساتھ کا بہانہ بن گئی۔ 

دلہن ملیحہ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کر کے سرکاری ملازمت کر رہی ہیں۔ اسکرین گریب 

نوید نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہماری لو میرج ہے، زندگی کو ایسا بنانا ہے کہ انشاء اللہ اچھی گزرے۔

ملیحہ نے بتایا کہ 'وہ معذور ہونے کے باوجود آج اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔'

اس پر مسرت موقع پر ملیحہ کے والد خوشی کے جذبات سے معمور تھے۔ انھوں نے نہ صرف اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کیا بلکہ اس کے حوصلہ کی بھی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں :