Time 25 مارچ ، 2019
پاکستان

چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول

فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان وزارتِ خزانہ کے مطابق چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے۔

ترجمان وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوآن قرض لیا ہے جو مرکزی بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مرکزی بینک کو موصول ہونے والے 15 ارب یوآن کی مالیت 2.2 ارب ڈالر کے مساوی ہے، چین کے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چینی قرض سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :