09 اگست ، 2012
لندن… برطانوی پولیس نے باسک علیحدگی پسند گروپ ای ٹی اے کا مشتبہ رکن گرفتار کرلیا۔ برطانوی پولیس کے مطابق باسک علیحدگی پسند گروپ ای ٹی اے کے 43 سالہ مشتبہ رکن کیمن اور رنگا آرٹولہ کوشمالی لندن میں گرفتار کیا گیا۔ یورپین یونین نے اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔ عدالت میں پیشی کے بعد اسے ا سپین حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔ حالیہ مہینوں میں لندن میں گرفتار ہونے والا باسک علیحدگی پسند گروپ کا یہ چوتھا رکن ہے۔ جبکہ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر ای ٹی اے کے19 ارکان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ہسپانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اورنگا آڑٹولہ پولیس کو2001ء سے مطلوب تھا۔ اس پر جج کو قتل کرنے کا الزام ہے۔