انٹرٹینمنٹ
09 اگست ، 2012

ایشوریہ وزن کم کر نے میں کامیاب،فوٹو شوٹ منظر عام پر آگیا

ایشوریہ وزن کم کر نے میں کامیاب،فوٹو شوٹ منظر عام پر آگیا

ممبئی…اور ایشوریہ کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ بالآخر اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوہی گئیں، گذشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش کے بعد سے ایشوریہ رائے بچن کے وزن میں خاصا اضافہ ہو گیا تھا، لیکن آخر کار انھوں نے اپنے موٹاپے پر قابو پاہی لیا ہے۔حال میں منظر عام پر آنے والے ایک جیولری کے فوٹو شوٹ میں ایش پھر پہلے جیسی حسین اور سلم دکھائی دے رہی ہیں۔اس فوٹو شوٹ کے سامنے آنے کے بعد یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایش ایسی ہوئی نہیں ہیں بلکہ یہ بھی سب کیمرہ ٹریکس کا کمال ہے،تاہم وجہ چاہے کوئی بھی ہو ایشوریہ کے فینز تو ان کو دیکھ کے خوش ہو ں ۔

مزید خبریں :