کھیل
Time 26 مئی ، 2019

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم

کارڈف میں بارش کے باعث وکٹ کو کورز سے ڈھانپا ہوا ہے۔ فوٹو: آئی سی سی

انگلینڈ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث بغیر شروع ہوئے ہی ختم ہو گیا۔

ورلڈکپ سے قبل ٹیموں کے وارم اپ میچز کھیلے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کو اپنا دوسرا میچ آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلنا تھا۔

کارڈف میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہونا تھا جو وقفے وقفے سے بارش کے باعث نہیں ہو سکا۔

اس سے قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔