08 جون ، 2019
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پرپینے کے پانی سے گاڑی دھونے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی گروگرام میں واقع رہائش گاہ پر تقریباً آدھی درجن گاڑیاں ہیں، کوہلی کے پڑوسی نے گروگرام میونسپل کارپوریشن (GMC) میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا کہ ہزاروں لیٹر پینے کے پانی کو گاڑیاں دھو کر ضائع کیا جارہا ہے۔
شہری کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن نے بھارتی کپتان پر 500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ رواں ماہ اتر بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے، اس علاقے کے دیگر گھروں کو بھی اسی وجہ سے گروگرام میونسپل کارپوریشن نے کئی چالان کیے ہیں۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں اور ورلڈکپ 2019 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔