08 جون ، 2019
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں گزشتہ روز بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
قومی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں شامل ہوگئی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم تیسرے نمبر پر، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ وہ ٹیمیں ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں۔
اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 میں سے ایک میچ جیتنے کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہے جب کہ انگلینڈ چھٹے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کا دسویں نمبرپر موجود ہے۔