14 جنوری ، 2012
ریاض … سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے طاقتور مذہبی پولیس کے سربراہ کو برطرف کردیا ہے۔ایک شاہی فرمان کے ذریعے شاہ عبداللہ نے ھیئة الامر بالمعروف والنہی عن المنکر کے سربراہ شیخ عبدالعزیز بن حمین کو فوری طور پر برطرف کرکے انکی جگہ شیخ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل الشیخ کو نیا سربراہ مقرر کیا ہے، شاہی فرمان میں وجوہات عام طور پر بیان نہیں کی جاتیں، لیکن کافی عرصے سے مذکورہ اتھارٹی( جسکے پاس پولیس کے برابر اختیارات ہیں)کے امور متنازعہ چل رہے تھے، اور چند لوگوں کے علاوہ یہ طاقتور ادارہ عوم میں تیزی سے اپنی مقبولیت اور ساکھ کھو رہا تھا۔