06 فروری ، 2012
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کی طرف سے نسرین جلیل اور کنورنویدجمیل نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیئے جبکہ ڈاکٹر فروغ نسیم سمیت دیگرپانچ امیدواروں کی طرف سے کاغذات کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروادی گئی ہیں۔سندھ سے سینیٹ کی سات جنرل،دوخواتین اوردوٹیکنوکریٹس کی نشستیں خالی ہوئی ہیں جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعدہرصوبے سے ایک نشست کااضافہ کیاگیاہے۔ان بارہ نشستوں پردومارچ کو صوبائی اسمبلیاں سینیٹرزکاانتخاب کریں گی۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک پانچ افراد فرحین قادر،سیدسرفرازحیدر نقوی،عبدالقادرانور،پہلاج مل اورخیرمحمدکاغذات نامزدگی حاصل کرچکے ہیں جبکہ متحدہ قومی مومنٹ کی طرف سے نسرین جلیل اورکنور نوید جمیل نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیئے۔ان دونوں راہنماوں نے ڈاکٹرفروغ نسیم،سیدمصطفی کمال، ارشدوہرہ، عمرعلی خان شیر زئی اورنائیلہ لطیف طرف سے کاغذات کے اجراء کیلئے درخواستیں جمع کروادی ہیں۔جواپنے کاغذات خود وصول کریں گے۔